(?)
Quotes are added by the Goodreads community and are not verified by Goodreads. (Learn more)
Bano Qudsia

“خدا جانے محبت کا مستحق کون ہوتا ہے؟ میں نے دیکھا ہے بگڑے دل رئیس جنہیں بہت محبت ملتی ہےعموما اسی محبت کی مٹھاس کا مزہ زائل کرنے کے لئے اپنی پشتوں کی عزت اتروانے طوائفوں کے پاس جاتے ہیں____ شہر کے مشہور دانشور ایسی عورتوں کے پیروں پر نماز پڑھتے ہیں جو انہیں کتے کے باسن میں کھلاتی ہیں۔ انسان کا دل ہمیشہ محبت کا متلاشی نہیں ہوتا۔ جب محبت کی گیس سے اس کا غبارہ پھٹنے لگتا ہے تو اس کی آرزو ہوتی ہے کہ کوئی سوئی ہلکا سا چھید کر کے اس کی انا کو کم کر دے۔ جو لوگ ہماری عزت اتارتے ہیں، دُرے دُرے دفع دور رکھتے ہیں وہ ہماری انا کو کترنے والی قینچی ہوتے ہیں جب انا کا سائز بہت بڑا ہو جاتا ہے تو ایسی قینچی کہیں نہ کہیں سے پیدا ہو جاتی ہے۔ انسان ہمیشہ محبت کی فضا میں زندہ نہیں رہ سکتا۔ ہمیشہ فرعون بنے رہنا اس کے لئے ممکن نہیں۔ وہ خدا سے لے کر معمولی عبد تک ہر سٹیج پر اترتا چڑھتا رہتا ہے۔ جیسے سات سُروں پر انگلیاں پھرتی ہیں۔ جب مختلف طریوں سے یہ کئی بار پھرت چکتی ہیں تو ایک انسان کا گیت مکمل ہوتا ہے۔ اسی لئے زندگی کے لئے محبت بھی ضروری ہے اور نفرت بھی____ جب نفرت پاتال میں لے اترتی ہے تو پھر کہیں سے محبت اوپر اٹھاتی ہے۔ اتنا اٹھائے لئے جاتی ہے کہ آدمی غبارہ بن کر آسمانوں کو چھونے لگتا ہے۔ جب یہ غبارہ اور اوپر نہیں جا سکتا لیکن اس کی آرزو کم نہیں ہوتی تو کہیں سے حقارت ____ نفرت کی سوئی گیس کم کرنے کو آ نکلتی ہے۔ یہ عمل مسلسل ہے ____ زندگی کے ساتھ ساتھ ہے ____ خدا سے لے کر عبد تک کا عمل ۔
فرشتے سے لے کر شیطان تک کی منزل۔
ان مٹ سے لے کر ناپائیدار تک ! ۔”

Bano Qudsia, Raja Gidh / راجه گدھ
Read more quotes from Bano Qudsia


Share this quote:
Share on Twitter

Friends Who Liked This Quote

To see what your friends thought of this quote, please sign up!

0 likes
All Members Who Liked This Quote

None yet!


This Quote Is From

Raja Gidh / راجه گدھ Raja Gidh / راجه گدھ by Bano Qudsia
3,408 ratings, average rating, 322 reviews

Browse By Tag