Fariha’s Reviews > Daar Say Bichray / ڈار سے بچھڑے > Status Update
Fariha
is on page 57 of 179
تب میں نے سوچا کہ کچھ غیر اہم لمحے بھی کس قدر خوں خوار ہوتے ہیں اور تبھی میں نے یہ بھی سوچا کہ ٹیلی وژن، ریڈیو، اور اخبار اور درسی کتابوں کے مقابلے میں کس قدر کمزور انسان ہوں۔
تو کیوں کہ میں جواب نہیں دے سکتا تھا، اس لئے خاموش رہا اور کیوں کہ خاموش تھا، اس لئے سیاہ ہوتے سمندر میں دوڑتی سفید موجوں کو دیکھتا رہا۔
— Apr 19, 2023 06:01PM
تو کیوں کہ میں جواب نہیں دے سکتا تھا، اس لئے خاموش رہا اور کیوں کہ خاموش تھا، اس لئے سیاہ ہوتے سمندر میں دوڑتی سفید موجوں کو دیکھتا رہا۔
Like flag
Fariha’s Previous Updates
Fariha
is on page 142 of 179
شکستہ دیواروں کے آس پاس کانٹے دار جھاڑیوں کو پھلانگ کر جب میں اندر کے ٹوٹے پھوٹے فرش پر قدم جمائے کھڑا تھا تو عمارت کے دوہرے دالانوں میں سے کوئی پرندہ چیخیں مارتا نکلا تھا۔ مجھے تھوڑی دیر بعد علم ہو پایا کہ وہ پرندہ نہیں، ایک چمگادڑ تھا۔ مجھے تاریکی، تنہائی اور مافوق الفطرت عناصر سے خوف نہیں محسوس ہوتا، کیونکہ میں جس مکان میں رہتا ہوں، اس کے زیادہ تر حصے ہمیشہ تاریک رہتے ہیں۔۔۔
— Apr 24, 2023 09:44AM
Fariha
is on page 119 of 179
میاں نے کہا تھا کہ زمین پر پاؤں مارنے سے جو دھمک پیدا ہوتی ہے، اس کے نہایت معمولی سے ارتعاش سے بھی کائنات کا کوئی عمل ضرور متاثر ہوتا ہے۔ ہر قدم اہم ہے
— Apr 24, 2023 01:28AM
Fariha
is on page 34 of 179
تھوڑی دیر پہلے تک جو دُھندلا دُھندلا اپنا سایہ نظر آ رہا تھا، وہ بھی زمین کے گرد و غبار میں کہیں کھو چکا تھا۔
— Apr 17, 2023 05:02PM
Fariha
is on page 28 of 179
سب ایک دوسرے سے خود کو چھپا رہے تھے جیسے انسان نہ ہوں، کوئی بھید ہوں۔
— Apr 16, 2023 05:32PM
Fariha
is on page 26 of 179
دھندلکے میں کسی کتے جیسی چیز کو کتا نہیں سمجھنا چاہئے. . .تم اس کا مقابلہ کرکٹ کے بلّے اور ماچس سے کرنا چاہتے ہو. . .بے وقوف کہیں کے. . .ایک معصوم بچے نے ایک دفعہ ایسا ہی کیا۔جب وہ لکڑ بگھا آیا تو وہ بچہ کچھ نہ کر سکا۔اس نے بچے کو دبوچا اور گردن چیر کر اس کا سارا خون پی لیا۔اور پنجے گاڑ کر آنتیں نکال لیں اور. . .تمام گوشت ادھیڑ ادھیڑ کر کھا لیا۔"
"امی. . .امی. . ."منّو بھیا نے ان کی کمر مضبوطی سے پکڑ لی۔
"ڈرو مت۔۔۔
— Apr 15, 2023 05:59PM
"امی. . .امی. . ."منّو بھیا نے ان کی کمر مضبوطی سے پکڑ لی۔
"ڈرو مت۔۔۔
Fariha
is on page 24 of 179
۔۔۔بھائی جان نے اٹھ کر تمام دروازوں کی کنڈیاں دیکھیں، کھڑکیوں کی سٹکنیاں بند کیں، پڑوس میں آواز دے کر ہوشیار رہنے کی تلقین کی اور آ کر بتایا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔
— Apr 14, 2023 05:46PM
Fariha
is on page 22 of 179
کھڑکی کی نیم تاریک شیشوں کے پرے بچی کھچی رات تیز اور سرد ہواؤں کے ساتھ بہتی تھی۔ کمرے کے اندر بہت حبس تھا اور نیلے بلب کی مدھم روشنی بہت ہیبت ناک اور پُراسرار محسوس ہو رہی تھی۔ منو بھیّا کے علاوہ سب لوگ اپنے اپنے بستروں میں پڑے جاگ رہے تھے۔ سب کو معلوم تھا کہ منو بھیّا کے علاوہ سب لوگ جاگ رہے ہیں لیکن ایک جانے بوجھے خوف کی بنا پر کوئی اس بات کا اظہار نہیں کر رہا تھا کہ اسے معلوم ہے کہ دوسرے لوگ جاگ رہے ہیں اور یوں۔۔۔
— Apr 11, 2023 09:28AM

