(?)
Quotes are added by the Goodreads community and are not verified by Goodreads. (Learn more)
Jaun Elia

“فن پارہ
یہ کتابوں کی صف صف جلدیں
کاغذوں کا فضول استعمال
روشنائی کا شاندار اسراف
سیدھے سیدھے سے کچھ سیہ دھبّے
جن کو توجیہ آج تک نہ ہوئی

چند خوش ذوق کم نصیبوں نے
بسر اوقات کے لیے شائد
یہ لکیریں بکھیر ڈالی ہیں
کتنی ہی بے قصور نسلوں نے
ان کوپڑھنے کے جرم میں تا عمر
لے کے کشکول علم و حکمت و فن
کو بہ کو جاں کی بھیک مانگی ہے

آہ! یہ وقت کا عذاب الیم
وقت، خلاّق، بے شعور، قدیم
ساری تعریفیں ان اندھیروں کی
جن کی پرتو، نہ کوئی پرچھائی
آہ! یہ زندگی کی تنہائی
سوچنا اور سوچتے رہنا
چند معصوم پاگلوں کی سزا

آج میں نے بھی سوچ رکھا ہے
وقت سے انتقام لینے کو
یونہی تا شام سادے کاغذ پر
ٹیڑھے ٹیڑھے خطوط کھینچے جائیں”

Jaun Elia, Lekin / لیکن
Read more quotes from Jaun Elia


Share this quote:
Share on Twitter

Friends Who Liked This Quote

To see what your friends thought of this quote, please sign up!


This Quote Is From

Lekin / لیکن Lekin / لیکن by Jaun Elia
376 ratings, average rating, 14 reviews

Browse By Tag