Pakistani Readers discussion

13 views
(Urdu Literature) اردو ادب > میں تم کو بتاؤں جانا

Comments Showing 1-2 of 2 (2 new)    post a comment »
dateUp arrow    newest »

message 1: by Salman (new)

Salman Tariq (salmanahmedtariq) | 236 comments ‎ سنو میں تم کو بتاؤں
جب بہت یاد آئے
کسی گزری شام کی مانند
تب تم چلے جانا
سمندر کنارے
آگر کسی کی بگڑی مسکڑاہٹ تمارے ہونٹوں سے فریب کھائے
تو وقت کی سازش جان لینا
حقیقت میں ایسا کچھ نہیں
اگر چاند اترا دیکھو تم
سمندر کے وسط میں بہتی روشنی کی سڑک کو منزل مت جان لینا
اس چاند رستے میں بہت چلنا باقی ہے


message 2: by Salman (new)

Salman Tariq (salmanahmedtariq) | 236 comments اور یہ باقی ماندہ سمندہ پہ پہرا دیتا اندھیرا
اس صبح کی تلاش میں ہے اس کو چاند پر نہیں جانا
چاند کو چاند میں ڈھونڈ کر کیوں دیر کر رہی ہو
یوں دیر کرنے میں بہت دیر لگتی ہے
کبھی ریت میں ٹھہرے پانی کا بھی عکس ہوتا ہے کیا؟ نہیں نا
تو پھر یادوں میں بہت انسان کو بھی کوئی وجود نہیں ہوتا

میں تم کو بتاؤں
پتھروں میں ٹھہری پانی میں
بارش کے رقص سے
اگر تم کو اپنا عکس دھندلا دکھائی دے
اور تم اپنا آپ کھونے لگو
تو میں تم کو وہی ملوں گا


back to top