Pakistani Readers discussion

11 views
(Urdu Literature) اردو ادب > سو نفل پڑھوں گی-کچھ اصلی زندگی سے

Comments Showing 1-10 of 10 (10 new)    post a comment »
dateDown arrow    newest »

message 1: by Salman (last edited May 23, 2017 04:39PM) (new)

Salman Tariq (salmanahmedtariq) | 232 comments سو نفل پڑھوں گی؟

دیواریں سن رہی تھیں کہ وی پی اپنے قد سے بے لحاظ
چلا ریا ہے
عامر صاحب پتا ہے ان بچوں نے کیا حرکت کی ہے؟

راہ داری میں پروفیسر عامر نے رک کر پوچھا
" کیا حرکت کی ہے"

وائس پرنسپل کا خون جون کی گرمی میں اور تیز دوڑنے لگا
یہ فیس بک پر کنفیشنز کا پیج چلاتے ہیں ؟ پیار کا اقرار ہو رہا ہے ؟ کون ہے تم میں سے اس کا سرخنا بتاؤ؟

آخری جملہ اس بھیڑ کی طرف تھا جس میں کھڑے سلیم کا دل چیخ چیخ کر پروفیسر سے کہ رہا تھا
محبت سے آپ ہم کو نہیں روک سکتے ۔

محبت کے دھندلے عکس کو سلیم نے شارخ خان کی فلموں سے لیا تھا پہلی نظر میں ہو جانے والا پاکیزہ پیار ۔ جس میں رات گئے کبھی کبھی ہالئ وڈ کی آمیزش شامل ہو جاتی تھی۔

بغل میں کھڑا نوفل جو وی پی کو اچھے طریقے سے جانتا تھا حقارت سے سارے منظر کو دیکھ رہا تھا اور دل ہی دل میں سوچ رہا تھا
" اس نے بھی تو دوسری شادی اپنی ہی سٹوڈنٹ سے کر رکھی ہے" جو پاٹ آپ ہم کو پڑھا رہے ہیں آپ خود اس میں عملا صفر ہیں "

باقی تمام لوگوں پر سکوت اور خوف کی فضا قائم تھی
اس سکوت کو توڑنے والی آواز پروفیسر عامر کی تھی جو نہایت پرسکون نظر آ رہے تھے

"سر میں نے آپ سے کہا تھا ان بچوں کو گروم کریں" پروفیسر صاحب کے آواز میں صدیوں کی آس تھی

"تو کیا اب ہم ان کی یونیورسٹی کی تعلیم کے ساتھ ان کی گروم بھی کریں ؟ گھر سے کیا لے کر آئے ہیں " یہ اسلامی ملک ہے وغیرہ وغیرہ۔ اک بہت لمبا بھاشن جو سہمے طالب علموں کے سر سے پھر گزر گیا

سر اگر آپ اور ہم یہ زمہ داری لینے کے لینے نہیں تیار کہ جو مسخ شدہ تصورات یہ سیکھ کر آئیں وہ غلط ہیں تو پھر یہ شور کیسا؟

نہیں عامر تم میرے ساتھ چلو آج میں پتا لگا کر رہوں گا یہ پیج کس نے بنایا ہے

کلاس میں طالبات میں حیرانی اور طلبہ پر خوف طاری تھا کہ بنا جرم کہ دھر نہ لیے جائیں ۔ازفر کے دل میں بہت سے اور بیٹھے لوگوں کی طرح اک خوف نے لے لی تھی کہ اب وہ کنفشن نہیں کرے گا
خیر پھر اک مجرم ٹھہرایا گیا جس پر الفاظ کے کوڑے برسائے جارہے تھے گو کہ اس کا سر قلم ہوجانا چاہیے
اور پیچھے کہیں چپکے چپکے کسی کے آنسو حجاب میں درر پردہ گر رہے تھے گو خدا سے کہ رہے ہوں اللہ آج اسکو بچا لے پورے سو نفل پڑھوں گی


message 2: by Amna (new)

Amna  (devilishpisho) | 3268 comments Wah! <3


message 3: by Nigham (new)

Nigham | 4000 comments Well written. (y)


message 4: by Salman (new)

Salman Tariq (salmanahmedtariq) | 232 comments Nigham wrote: "Well written. (y)"

shukrya, tasleemat


message 5: by Salman (new)

Salman Tariq (salmanahmedtariq) | 232 comments Amna wrote: "Wah! <3"

Thanks for loving it


message 6: by Aakash (new)

Aakash (mistyanon) | 5347 comments Mod
Lovely <3


message 7: by Salman (new)

Salman Tariq (salmanahmedtariq) | 232 comments Aakash wrote: "Lovely <3"

shukryA


message 8: by Fakiha (new)

Fakiha Sadaqat (fakihasadaqat) | 101 comments zabardast


message 9: by Salman (new)

Salman Tariq (salmanahmedtariq) | 232 comments Fakiha wrote: "zabardast"

shukrya


message 10: by Fakiha (new)

Fakiha Sadaqat (fakihasadaqat) | 101 comments Salman wrote: "Fakiha wrote: "zabardast"

shukrya"


you welcome


back to top