Published in 1942 by French author Albert Camus, The Stranger has long been considered a classic of twentieth-century literature. Le Monde ranks it as number one on its "100 Books of the Century" list. Through this story of an ordinary man unwittingly drawn into a senseless murder on a sundrenched Algerian beach, Camus explores what he termed "the nakedness of man faced with the absurd."
Works, such as the novels The Stranger (1942) and The Plague (1947), of Algerian-born French writer and philosopher Albert Camus concern the absurdity of the human condition; he won the Nobel Prize of 1957 for literature.
Origin and his experiences of this representative of non-metropolitan literature in the 1930s dominated influences in his thought and work.
Of semi-proletarian parents, early attached to intellectual circles of strongly revolutionary tendencies, with a deep interest, he came at the age of 25 years in 1938; only chance prevented him from pursuing a university career in that field. The man and the times met: Camus joined the resistance movement during the occupation and after the liberation served as a columnist for the newspaper Combat.
The essay Le Mythe de Sisyphe (The Myth of Sisyphus), 1942, expounds notion of acceptance of the absurd of Camus with "the total absence of hope, which has nothing to do with despair, a continual refusal, which must not be confused with renouncement - and a conscious dissatisfaction." Meursault, central character of L'Étranger (The Stranger), 1942, illustrates much of this essay: man as the nauseated victim of the absurd orthodoxy of habit, later - when the young killer faces execution - tempted by despair, hope, and salvation.
Besides his fiction and essays, Camus very actively produced plays in the theater (e.g., Caligula, 1944).
The time demanded his response, chiefly in his activities, but in 1947, Camus retired from political journalism.
Doctor Rieux of La Peste (The Plague), 1947, who tirelessly attends the plague-stricken citizens of Oran, enacts the revolt against a world of the absurd and of injustice, and confirms words: "We refuse to despair of mankind. Without having the unreasonable ambition to save men, we still want to serve them."
People also well know La Chute (The Fall), work of Camus in 1956.
Camus authored L'Exil et le royaume (Exile and the Kingdom) in 1957. His austere search for moral order found its aesthetic correlative in the classicism of his art. He styled of great purity, intense concentration, and rationality.
Camus died at the age of 46 years in a car accident near Sens in le Grand Fossard in the small town of Villeblevin.
مجھے مردہ درخت کے ٹہنے پر رہنے کے لئے مجبور کر دیا جاتے تو میں آھستہ آھستہ آسمان کو دیکھ کر زندگی گزارنے کا عادی ہو جاؤں گا
والدہ کا عقیدہ تھا. وہ ہمیشہ کہا کرتی تھیں. کہ آھستہ آھستہ انسان ہر چیز کا عادی ہو جاتا ہے
تم باقی قیدیوں سے مختلف ہو. تم سوچ سکتے ہو. وہ سوچ نہیں سکتے
دنیا میں ایک دن گزار لینے کے بعد آدمی آسانی سے ایک سو سال قید خانے میں گزار سکتا ہے. اتنی یادیں اس کے ذہن نشین ہو جاتی ہیں کہ اسے کبھی کوفت نہیں ہوتی
آخر میں تو سولہ سے اٹھارہ گھنٹے روزانہ تک سونے لگا. صرف چھہ گھنٹے گزارنے کا مسلہ تھا... کھانا، نہانا، دھونا. یادیں
قید خانے کے فرش سے شام کی آوازیں ایک جلوس کی شکل میں رینگتی ہوئی اٹھ رہی تھیں
اپنے خیالات کو دوسری ڈگر پر ڈالنے کے لئے میں اپنے دل کی دھڑکن سننے لگا. میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ دھڑکن بند ہو جاتے گی
مجھے دوسری کوٹھری میں پوھنچا دیا گیا. اس میں سیدھا لیٹ کر آسمان کو دیکھ سکتا ہوں. دیکھنے کی اور کوئی چیز ہے ہی نہیں. دن رات میں تبدیل ہوتا رہتا ہے. اور میں آسمان کے بدلتے ہوئے رنگ کو دیکھتا رہتا ہوں
"میں زندگی بھر کبھی کسی چیز پر پشیمان نہیں ہوا، مجھے زندگی میں جو کچھ بھی پیش آیا میں نے اس کا ہمیشہ خندہ پیشانی سے استقبال کیا۔ " (موسیو مرسو)
البرٹ کامیو کا یہ ناول "اجنبی" (اردو ترجمہ) ، "L'E'tranger" (فرانسیسی) اور "The Stranger" (انگریزی ترجمہ) جدید فلسفیانہ ادب کا ایک شاہکار ہے جو وجودیت اور بےمعنویت جیسے گہرے فکری نظریات کو پیش کرتا ہے۔ اس کا مرکزی کردار موسیو مرسو ایک ایسا شخص ہے جو معاشرتی اصولوں اور جذباتی وابستگیوں سے بے نیاز نظر آتا ہے۔ وہ زندگی کے ہر معاملے میں جذباتی رویوں کو غیر ضروری سمجھتا ہے اور روایتی معاشرتی اقدار سے لاتعلق نظر آتا ہے، اسی لیے وہ اپنی ماں کی وفات پر بھی روایتی جذباتی انداز میں غم کا اظہار نہیں کرتا جو کہ سماجی طور پر ایک ناقابل قبول رویہ ہے۔ اپنے اس غیر جذباتی انداز کی وہ بہت بڑی قیمت چکاتا ہے مگر اس کے باوجود ذرا بھی پشیمان نظر نہیں آتا اور نہ ہی اس کے نتائج سے خوفزدہ ہوتا ہے۔ اس کے لیے زندگی میں رونما ہونے والا ہر واقعہ اتفاقی ہے جسے وہ جی جان سے قبول کر لیتا ہے۔
اس ناول میں انسانی زندگی کی بے معنویت کو اجاگر کیا گیا ہے اور نام نہاد معاشرتی اقدار ، سماجی منافقت اور انصاف کے نظام پر تنقید کی گئی ہے۔ موسیو مرسو سے ایک اتفاقی طور پر سرزد ہونے والی جرم کی سزا اسے اس کے غیر روایتی رویے (ماں کی وفات پر جذباتی انداز میں غم کا اظہار نہ کرنا) کی وجہ سے دی جاتی ہے۔ عدالت میں بحث موسیو کے جرم سے زیادہ اس کے غیر جذباتی رویے پر ہوتی ہے، اس کی بے حسی کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو اس امر کا اظہار ہے کہ عدالتی نظام حقیقی جرم سے زیادہ سماجی رویوں کو بنیاد بنا کر فیصلے کرتا ہے۔
ناول کے آخری حصے میں جب مرسو کو سزائے موت سنائی جاتی ہے تب وہ زندگی کی بےمعنویت کو مکمل طور پر قبول کر لیتا ہے، موت کے خوف سے آزاد ہو جاتا ہے اور اپنی قسمت کو قبول کر کے مطمئن ہو جاتا ہے جو کامیو کے فلسفہ بےمعنویت کی معراج کو ظاہر کرتا ہے۔
کیا زندگی کے ہر معاملے میں اس قدر غیر جذباتی ہونا ایک فطری رویہ ہو سکتا ہے؟
واہ مان گیا البرٹ کامیو کو ، کیا زبردست ناول لکھا ہے ! میں نے موصوف کا نام کئی دفعہ سنا تھا اور ایک دن ایک صاحب مطالعہ دوست نے ان کے اس ناول (اجنبی) کی بہت تعریف کی جس کے 173 سے کم صفحات ہیں لیکن پیش لفظ اور حسن عسکری صاحب کے طویل ، مخالفانہ و واعظانہ تعارف کے 26 صفحات شامل کر کے اس کی ضخامت یہاں تک جا پہنچی ہے - کل دوپہر کو میں نے اس پڑھنا شروع کیا تھا اور ارادہ تھا کہ رات سونے سے پہلے تک اسے مکمل پڑھ ڈالوں گا لیکن نیند کی شدت کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا اور میں صرف نصف ہی پڑھ سکا - صبح دو بجے آنکھ کھلی تو اس کا بقیہ حصہ پڑھنا شروع کر دیا اور ابھی پون گھنٹہ قبل اس کا مطالعہ تکمیل کو پہنچا - یہ ناول مجھے اس لیے بہت پسند آیا کہ اس کا موضوع بڑا منفرد ہے - اس سے پہلے مجھے حوزے سارا ماگو کا ناول اندھے لوگ اسی طرح منفرد لگا تھا جو ایسی کہانی بیان کرے جو عموما ہمیں پڑھنے کو نہیں ملتی - اس ناول #اجنبی (البرٹ کامیو) میں ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس کو جذبات اور احساسات سے عاری دکھایا گیا ہے - اور اس کی یہی کیفیت ایک دن اسے دار کے تختے پر پہنچا دیتی ہے حالانکہ وہ بےقصور ہوتا ہے - لیکن اس کے باوجود جیل میں خود سے وہ اپنے آخری ارمان کا اظہار یوں کرتا ہے کہ "میرے قتل کے دن بہت سے تماشائی جمع ہوں اور وہ میرا استقبال نفرت کے بھرپور نعروں سے کریں" - (اس ناول کا مطالعہ کرنا ہو تو میرا مشورہ ہے کہ آپ پیش لفظ بیشک پڑھ لیں لیکن تعارف پڑھنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ورنہ آپ کا ناول پڑھنے سے ہی دل اٹھ جانے کا اندیشہ ہے - مجھے تو یہ سمجھ نہیں آئی کہ ایسے تعارف کو چھپنے کیسے دیا گیا جس میں مصنف و تصنیف کی برائیاں کرنے کے بعد صاحب قلم مذیبی واعث شروع کر دیتے ہیں - خدا ہی ان کی حکمت جانے !)