Ashfaq Hussain is a retired Pakistan Army colonel who is known for his Urdu book series titled Gentleman which is a humorous account of his days in army.
This is the sequel to Gentlemen Bismillah which detailed the trials and tribulations of a Gentleman Cadet at the Pakistan Military Academy Kakul (PMA).The cadet has now graduated and this book is the account of his new adventures as an officer.
Again the title is misspelled here (it should be Gentlemen Alhamdulillah,literally thank God).It is the phrase used at the academy to signal the end of lunch or dinner (even if everybody is not yet finished).
The "Gentleman Cadet" (GC) has now passed out,after enduring all the rigours of the academy.A tough,though prestigious career now awaits him.
He joins his unit,though as the juniormost again,it is not an easy inititation.He takes part in military exercises,he is sent to some really remote and dangerous places.But in between,there is also a fair bit of fun to be had in the messes and the cantonments.
And of course,a military rank instantly gives him importance in Pakistani society.
Not as good as its predecssor,Gentlemen Bismillah,but still fairly interesting.
After the initial shock of the training era, first appointments and endures of an Army personnel articulated in a very light and witty manner. I love the way Col. Ashfaq Hussain coats every difficulty in poetry or wit.
یہ کتاب پڑھتے ہوئے آپ مختلف احساسات سے دوچار ہوتے ہیں۔ کہیں تو گدگداتے اقتباسات آپ کے لبوں پر شرارتی مسکان سجا دیتے ہیں تو کہیں غم و اندوہ میں ڈوبی سطور دل کو ایک انجانے دکھ سے ہمکنار کر دیتی ہیں۔ کہیں مصنف قاری کو اپنے ہمراہ انفنٹری یونٹ کی مشقوں کے دوران جنگل نوردی کراتے ہیں اور سٹاف کی ڈانٹ کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہیں گلگت کے مضافات میں وادئ استور اور رٹو کی سیر کراتے ہیں جن کے خوبصورت نظاروں کا روح پرور بیان تازگی و طراوٹ بخشتا ہے۔ کہیں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن لینگویجز کی رنگا رنگ داستانیں ہیں تو کہیں مارشل لاء کے دنوں کی دلخراش حکایتیں ہیں۔
جنٹلمین بسم اللہ میں اشفاق حسین کا انداز بیاں خارجیت پر مبنی تھا۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں آرمی کے واقعات بیان کیے تھے۔ جبکہ یہ کتاب پڑھتے ہوئے بہت سی جگہوں پر جذبات کی یورش محسوس ہوتی ہے اور آنکھ اشکبار ہو جاتی ہے۔ خصوصاً باب " تنہائیوں کے دکھ" میں مصنف نے ہمیشہ بہادر اور زندہ دل نظر آنے والے فوجی افسران کا بے بس روپ دکھایا ہے جو دور دراز علاقوں میں اپنے پیاروں سے دور، برف پوش پہاڑوں کی چوٹیوں پر موجود چوکیوں میں تن تنہا کئی سال اپنے فرائض کی ادائیگی میں گزار دیتے ہیں اور پھر چپ چاپ ان تنہائی بھری خاموشیوں کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔
آرمی سے متعلق متنوع موضوعات پر مشتمل یہ کتاب چٹکلوں اور تنہائیوں کے دکھوں سے بھرپور ہے۔ اور مصنف کا انداز بیاں اس قدر برجستہ اور رواں ہے کہ کتاب شروع کرنے کے بعد آپ صفحات پر صفات پلٹتے جاتے ہیں یہاں تک کہ کتاب ختم ہو جاتی ہے۔