عزیز حامد مدنی ایک ایسے شاعر ہیں جنہوں نے اگرچہ جدیدیت کو گلے لگایا ہے لیکن ان کی جڑیں بہرحال کلاسیکیت میں ہی ہیں۔ زمانے کا تغیر، اور وقت کے دریا کا ایک مسلسل بہائو ان کی شاعری کا موضوع ہے۔ تھوڑے مشکل پسند ضرور ہیں، مشکل الفاظ و تراکیب کا استعمال کرتے ہیں لیکن لطف ہے ان کے کلام میں۔ احمد جاوید نے انہیں نون میم راشد کا ہم پلہ شاعر قرار دیا ہے۔