Ashfaq Hussain is a retired Pakistan Army colonel who is known for his Urdu book series titled Gentleman which is a humorous account of his days in army.
At first sight,a rather incongrous title,part English,part Arabic.But that is the way the army is as well,steeped in British colonial traditions and relying heavily on religion for its inspiration and motivation.
This is the story of a cadet's life at Pakistan Military Academy Kakul (PMA).(The title should actually be spelled Gentlemen Bismillah,instead of Gentleman Bismillah).It is the phrase used to signal cadets to start eating at the PMA mess (that,by the way is a very elaborate ritual.They can be punished severely by the seniors for making the slightest noise,or any breach of table manners and sometimes even have to leave hungry from the table if a senior so decides).
Seniors at the academy,by the way,have great powers over the juniors.They can make them do just about anything,no matter how disagreeable or dangerous.
Straightaway after arrival at the academy,they become "gentlemen",a British term whose definition I have always found amusing,given the British fondness for class distinctions.
It was written before the era of a zillion youtube videoes and facebook posts on PMA life.Now,there's no mystery to it,at that time there was,and I enjoyed it.
Continues the tradition of Colonel Muhammad Khan's Bajang Amad and Kakuliat by Saulat Raza.The harsh routines of a cadet's life at the Pakistan Military Academy Kakul ,the ragging,acadmey traditions and punishments become the subject matter for an entertaining,refreshingly funny book.
Training of a different sort,for airborne soldiers comprises the second part of the book.
بہت کم کتابیں ایسی ہوتی ہیں جن کو ایک مرتبہ پڑھنے لگیں تو مکمل کئے بنا چین نہیں پڑتا، جنٹلمین بسم اللہ ایسا ہی ایک شاہکار ہے کرنل اشفاق حسین کا اندازِ بیاں سادہ لیکن دلنشیں اور مشاہدہ عمیق ہے. فوج کی روزمرہ زندگی میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات کو مزاح کے پیرائے میں جس نفاست کے ساتھ بیان کیا گیا ہے وہ انکی خداداد تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر اور انکی کتابوں کی غیر معمولی شہرت کی وجہ ہے. کتاب مصنف کی فوج میں شمولیت کے لیے دئیے گئی امتحانات جن میں ابتدائی امتحان اور "آئی ایس ایس بی" شامل ہیں کے دلچسپ اور مزاح سے بھرپور واقعات اور مشاہدات اور پھر سیلیکشن کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ٹریننگ کے عرصے کی یادوں کا احوال ہے. کتاب کا کچھ حصہ پاسنگ آؤٹ کے بعد مصنف کا پیرا ٹریننگ سکول میں چھاتا برداری کے ایک کورس کے شب و روز کا احوال بھی ہے. کتاب پی ایم اے میں کیڈٹس کے شب و روز، انتھک محنت، لگن اور ان میں مزاح کے عناصر کو اس طرح بیان کرتی ہے کے پڑھنے والا زیرِ لب مسکرائے بنا رہ نہیں پاتا. کتاب اکیڈمی کے سخت معیارات، اصولوں اور مشقوں پر بھی نظر ڈالتی ہے کہ جن سے گزر کر ہی وہ پراسرار بندے وجود میں آتے ہیں جو مادرِ وطن کی آبیاری اپنے خون سے کرتے ہیں. وقت کی بے رحم آندھی گزر جاتی ہے مگر بیتے وقت کی یادیں چھوڑ جاتی ہیں، یہی یادیں ناسٹلجیا بن کر کتاب میں الفاظ کا روپ دھارتی ہیں. مزاح کے ساتھ الفاظ کی شائستگی اور خیالات کی پاکیزگی کی ایسی مٹھاس ہے جو پڑھنے والے کو بہت کچھ دان کر دیتی ہے، ایسا بہت کچھ جو شاید پڑھنے والے کے ہمیشہ ساتھ رہتا ہے
“جنٹلمین اللہ اللہ” اشفاق حسین کے معروف “جنٹلمین سیریز” کی تیسری کتاب ہے جو نہ صرف قارئین کو ہنسانے پر مجبور کرتی ہے بلکہ انہیں ایک گہرا فکری اور روحانی سفر بھی کرواتی ہے۔ اس کتاب میں مصنف کی سعودی عرب میں گزارے گئے دو سالوں کی روداد ہے، جہاں انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں معاشرتی مشاہدات، مذہبی تجربات (خصوصاً حج)، اور روزمرہ کے واقعات کو بے حد دلچسپ انداز میں قلم بند کیا ہے۔
کتاب کا اسلوب ہلکا پھلکا، پرمزاح اور کہیں کہیں طنزیہ ہے، جو اشفاق حسین کا خاصہ ہے۔ وہ بڑے عام سے واقعے کو اس طرح پیش کرتے ہیں کہ قاری ہنستے ہنستے سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر ان کا مشاہدہ، الفاظ کا انتخاب، اور موقع کی مناسبت سے طنز کا استعمال قابلِ ستائش ہے۔
اشفاق حسین مذہبی موضوعات کو سنجیدگی کے ساتھ ساتھ ایک نرم مزاحیہ رنگ میں پیش کرتے ہیں۔ ان کی حج کے سفر کی تفصیل نہایت پُرخلوص اور قلبی محسوسات سے بھرپور ہے، جو پڑھنے والے کے دل کو چھو جاتی ہے۔ سعودی معاشرت، روایات، اور وہاں کے طرزِ زندگی کو انہوں نے بڑے سادہ مگر جاندار انداز میں بیان کیا ہے۔
اگر آپ ہنسنا چاہتے ہیں، سیکھنا چاہتے ہیں، اور ساتھ ساتھ ایک سابقہ فوجی افسر کے روحانی سفر کا احوال بھی پڑھنا چاہتے ہیں، تو یہ کتاب آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ نہ صرف ایک سفرنامہ ہے بلکہ زندگی کی باریکیوں کو ایک ہلکے پھلکے لہجے میں سمجھانے والا آئینہ بھی ہے
It was such a wonderful read and made me aware of why we actually respect the people in the army. Such a feel good book, I'd highly recommend picking this up!