کرشن چندر اردو کے نامور افسانہ نگاروں میں سے ایک تھے۔ ان کے معاصرین میں سعادت حسن منٹو اور راجندر سنگھ بیدی شامل ہیں تاہم کرشن چندر اپنے معاصرین میں ایک خاص امتیازی اسلوب سے ممتاز نظر آتے ہیں۔ کرشن چندر کی زندگی کا اکثر حصہ شہروں میں گزرا اس لیے انہوں نے شہری زندگی کے مسائل کو زیادہ تر اپنی تخلیقات کا موضوع بنایا ہے۔